Munni Badnaam

99
’’بدنام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا‘‘ کی مثال بدنامِ زمانہ منی پر بالکل صادق آتی ہے۔ اب اس کی ٹکر پر چاہے شیلا کی جوانی ہو یا پریانکا ڈارلنگ، بہ ہر حال منی جیسا نام حاصل کرنے میں کوئی کام یاب نہ ہوا۔ جب کہ فرح خان کا دعوا ہے کہ کوئی بھی منی اور شیلا کو ہرا نہیں سکتا۔

سلمان خان کے تو خوب مزے رہے۔ ’’دبنگ‘‘ میں منی کو بدنام کیا، تیس مار خان میں شیلا کی جوانی کے مزے لیےاور اُس کے بعد ’’ریڈی‘‘ میں کہنے لگے کہ ’’فرق پڑتا ہے کیا بانہوں میں منی ہے یا شیلا ہے‘‘۔ واہ سلمان جی!

اور اب میدان میں آئی ہیں ملیکہ شیراوت جنھوں نے ’’بن بلائے باراتی‘‘ میں آئٹم نمبر ’’شالو‘‘ کیا ہے اور ’’شالو‘‘ کا دعوا ہے کہ


منی بھی مانی اور شیلا بھی مانی
شالو کے ٹھمکے کی دنیا دیوانی

اب منی اور شیلا مانی ہیں یا نہیں، اس بارے میں تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن کیا شالو کے ٹھمکے کی دنیا دیوانی ہوگئی ہے، اس کا بہت جلد پتا چل جائے گا۔